ملائیشیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا کی ملائیشین خبر رساں ایجنسی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) ملائیشیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ تجارتی خسارے میں کمی کے لئے ملائیشیا کو آموں کے علاوہ دیگر پھلوں کی برآمدات بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ یہ بات انہوں نے ملائیشیا کی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ملائیشیا میں پاکستان کے آم کو مقامی لوگوں کے علاوہ …

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) ملائیشیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ تجارتی خسارے میں کمی کے لئے ملائیشیا کو آموں کے علاوہ دیگر پھلوں کی برآمدات بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ یہ بات انہوں نے ملائیشیا کی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ملائیشیا میں پاکستان کے آم کو مقامی لوگوں کے علاوہ سیاحت پر آنے والے غیرملکیوں نے بہت پسند کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار کے حوالے سے مالامال ملک ہے، ہماری معیشت کا انحصار زراعت پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ آموں کے علاوہ ملائیشیا کو آڑو، انگور اور سٹرابری کی برآمدات بڑھانے پر بھی توجہ دی جائے۔

مزید خبریں