کوالالمپور۔7اگست (اے پی پی):ملائیشیا میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4684 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 4705824 سے تجاوز کر گئی ہے ۔
چینی خبر رساں ادارے نے ملائیشیا کی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 11افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 35ہزار20تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے افراد کی مجموعی تعداد4622900ہوگئی جنہیں مختلف ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ملک میں کورونا ویکسین کی خوراکیں 86 فیصد آبادی کوایک خوراک اور 84.1 فیصد کو دو خوراکیں دے دی گئی ہیں جبکہ 49.6 فیصد نے پہلا بوسٹر اور 1.2 فیصد نے دوسرا بوسٹر کی خوراکیں دی گئی ہیں۔