اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران ملائیشیا کو ایک لاکھ 31 میٹرک ٹن چاول برآمد کئے گئے ہیں۔ چاول کی مقامی ضروریات پوری کرنے کے لئے ملائیشیا سالانہ 10 لاکھ میٹرک ٹن چاول درآمد کرتا ہے۔ ملائیشیا، پاکستان اری اور باسمتی چاولوں کی بڑی درآمدی منڈی ثابت ہو سکتا ہے۔ وزارت تجارت کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال سے 2.20 ارب …
ملائیشیا کو گزشتہ مالی سال کے دوران ایک لاکھ 31 میٹرک ٹن چاول برآمد کئے گئے ، وزارت تجارت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران ملائیشیا کو ایک لاکھ 31 میٹرک ٹن چاول برآمد کئے گئے ہیں۔ چاول کی مقامی ضروریات پوری کرنے کے لئے ملائیشیا سالانہ 10 لاکھ میٹرک ٹن چاول درآمد کرتا ہے۔ ملائیشیا، پاکستان اری اور باسمتی چاولوں کی بڑی درآمدی منڈی ثابت ہو سکتا ہے۔ وزارت تجارت کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال سے 2.20 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چاول کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ملائیشیا سالانہ 10 لاکھ میٹرک ٹن چاول درآمد کرتا ہے۔ گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے ملائیشیا کو ایک لاکھ 31 ہزار میٹرک ٹن چاول برآمد کئے ہیں۔ ایک بڑی درآمدی منڈی ہونے کی حیثیت سے ملائیشیا کو برآمد کئے جانے والے چاول مارکیٹ کی استعداد کے مقابلہ میں کم ہیں۔ وزارت تجارت کے حکام نے کہا ہے کہ ملائیشیا، پاکستانی اری اور باسمتی چاولوں کی بڑی درآمدی مندی ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کی باہمی تجارت کے فروغ کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔








