- Advertisement -
کوالالمپور ۔23اکتوبر (اے پی پی) ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد آج (کل) تھائی لینڈ کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے جس دوران دوطرفہ تعلقات اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ بارے تبادلہ خیال اور جنوبی تھائی لینڈ میں ملائیشیا کے تعاون سے بہتر ہونے والی امن و امان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔وزارت خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق یہ دورہ وزیراعظم مہاتیر محمد کے مئی میں برسر اقتدار آنے کے بعد کیے جانے والے بیرونی دوروں کی سیریز کا حصہ ہے۔اس دوران وہ اپنے تھائی ہم منصب پرایوت چان اوچا کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے جس دوران دونوں رہنماءدونوں ملکوں کے باہمی دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے مواقع بارے غور کیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118737
- Advertisement -