ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

84

کوالالمپور ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکا میں سویا آئل کے نرخوں میں اضافہ ہے۔ برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے جنوری کے لیے سودے 0.1 فیصد بڑھ کر 2244 رنگٹ (540.53 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔ ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 41457 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔