کوالالم پور ۔ 15 اگست (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ بھارت کی جانب سے درآمدی ٹیکسوں میں اضافہ ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں اکتوبر کیلئے پام آئل کے سودے 0.6 فیصد کم ہوکر 2665 رنگٹ (620.92 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 37773 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔