ملازمین کے 5بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کےلئے 83 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیے گئے،ترجمان پنجاب پولیس

75

لاہور۔11فروری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 05 ملازمین کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کےلئے 83 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیے ۔ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق سب انسپکٹر اعظم علی کی 04 سالہ بیٹی کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کےلئے 16 لاکھ 60 ہزار روپے ،سینئر ٹریفک وارڈن محمد علی نیئر کے 03 سالہ بیٹے کے لیے 16 لاکھ 60 ہزار روپے ،ہیڈ کانسٹیبل محمد حسنین کی 03 سالہ بیٹی کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کےلئے 16 لاکھ 60 ہزار روپے ، ہیڈ کانسٹیبل امداد حسین کے 07 سالہ بیٹے کے لیے 16 لاکھ 60 ہزار روپے اور کانسٹیبل عقیل احمد کی 03 سالہ بیٹی کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کےلئے 16 لاکھ 60 ہزار روپے کی منظوری دی۔آئی جی کا کہنا ہے کہ پانچوں بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری ایور کئیر ہسپتال لاہور میں کی جائے گی، ہمارے پھول پراجیکٹ کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں کی فلاح و بہبود اور علاج معالجے کےلئے اقدامات جاری رہیں گے، تھیلیسیمیا اور سیریبرل پالیسی کے شکار بچوں کو علاج معالجے کےلئے ماہانہ 10 ہزار بطور وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے۔