ملالہ یوسف زئی کو ان کی نئی کتاب”وی آر ڈس پلیسڈ“ پر مبارکباد میں نہیں سمجھتا کہ ملالہ سے بہتر کوئی شخصیت یہ کہانیاں منظر عام پر لا سکتی تھی، بل گیٹس

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو ان کی نئی کتاب”وی آر ڈس پلیسڈ“ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ ملالہ سے بہتر کوئی شخصیت یہ کہانیاں منظر عام پر لا سکتی تھی۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں بل گیٹس نے ملالہ یوسف زئی کا شکریہ ادا …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو ان کی نئی کتاب”وی آر ڈس پلیسڈ“ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ ملالہ سے بہتر کوئی شخصیت یہ کہانیاں منظر عام پر لا سکتی تھی۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں بل گیٹس نے ملالہ یوسف زئی کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ ملالہ کی نئی کتاب ”وی آر ڈس پلیسڈ“ اپنے گھر بار چھوڑ کر مختلف ملکوں میں مقیم دنیا بھر میں پناہ گزیں لڑکیوں کی کہانیوں کا مجموعہ ہے۔