سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے ملتان کے مختلف علاقوں میں گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 8 گیس میٹر منقطع کر دیئے۔
ملتان،گیس چوری اور کمپریسر کے غیر قانونی استعمال پر 8 میٹر منقطع

مزید خبریں
ملتان۔ 24 جولائی (اے پی پی):سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے ملتان کے مختلف علاقوں میں گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 8 گیس میٹر منقطع کر دیئے۔ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 60 مقامات کی چیکنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک میٹر جو کنزیومر نے اتار کر رکھا تھا ریکور کر لیا گیا ،7 میٹر کمپریسر استعمال کرنے کے باعث قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جس پر متعلقہ میٹرز منقطع کر دیئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی ان کارروائیوں کا مقصد نہ صرف گیس چوری کا خاتمہ ہے بلکہ گیس پریشر میں بہتری، صارفین کو بلا تعطل فراہمی اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ تمام صارفین کو محفوظ، معیاری اور مسلسل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔








