- Advertisement -
ملتان۔ 27 اگست (اے پی پی):عہد ساز معروف شاعر شکیب جلالی کی یاد میں طرحی مشاعرہ 28 اگست شام ساڑھے 6 بجے ملتان آرٹس کونسل کی ادبی بیٹھک میں منعقد ہوگا۔ صدارت ڈاکٹر شکیل پتافی کریں گے ،جبکہ ممتاز اطہر’وسیم ممتاز’قمر رضا شہزاد اور شیراز غفور مہمان خاص ہونگے۔مشاعرے کے لیے مصرع طرح’’گلے ملا نہ کبھی چاند بخت ایسا تھا‘‘تجویز کیا گیا ہے جس کے قافیے بخت،سخت،درخت،کرخت وغیرہ اور ردیف’’ایسا تھا‘‘ ہونگے۔میزبان مشاعرہ ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سلیم قیصر کے مطابق مشاعرے میں ملتان اور گردونواح کے شعرائے کرام طرحی کلام پیش کرینگے۔
- Advertisement -