ملتان کے تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں چوری و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں اشتہاری دو مجرمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ترجمان پولیس کے مطابق پیرکو ال لصبح تھانہ شاہ شمس پولیس گشت و پڑتال جرائم و ناکہ بندی نیو شاہ شمس کالونی حسن حسین چوک پر موجود تھی کہ تین نامعلوم افراد موٹر سائیکل سوار شمال کی جانب سے آتے دکھائی دیئے
ملتان، چوری و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں اشتہاری دو مجرمان زخمی حالت میں گرفتار

مزید خبریں
ملتان۔ 15 جون (اے پی پی):ملتان کے تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں چوری و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں اشتہاری دو مجرمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ترجمان پولیس کے مطابق پیرکو ال لصبح تھانہ شاہ شمس پولیس گشت و پڑتال جرائم و ناکہ بندی نیو شاہ شمس کالونی حسن حسین چوک پر موجود تھی کہ تین نامعلوم افراد موٹر سائیکل سوار شمال کی جانب سے آتے دکھائی دیئے،جنہیں مشکوک جان کر پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا،جنہوں نے پولیس کو دیکھ کر رکنے کی بجائے ان پراندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔پولیس کی جانب سے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی ہوائی فائرنگ کی گئی۔تھوڑی دیر بعد جب فائرنگ کا سلسلہ رکا تو دو ملزمان زمین پر اپنے ہی نامعلوم ساتھی کی فائرنگ سےزخمی ہوکر گرے پڑے تھے،جنہیں پولیس نے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک غیر قانونی پستول برآ مد کر لیا ۔زخمی گرفتار ملزمان کی شناخت محمد فہد ولد سجاد اختر قوم سیال اورمحمد ریحان ولد عقیل قوم حمدانی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔زخمی گرفتار ملزمان چوری وڈکیتی کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اوراشتہاری مجرمان تھے۔وقوعہ کا مقدمہ درج کرکے اورزخمی گرفتارملزمان کوعلاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کروا کرفرار ملزم کی تلاش کی جارہی ہے۔








