ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی طورپر ابرآلود،گردآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے
ملتان اورمضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے،محکمہ موسمیات
ملتان۔ 03 اگست (اے پی پی):ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی طورپر ابرآلود،گردآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34.1اورکم سے کم27.5سینٹی گریڈ ریکا رڈ کیاگیا۔
صبح آٹھ بجے ہوا میں نمی کاتناسب81فیصد اورشام پانچ بجے70فیصدتھا۔ کل منگل کے روزطلوع آفتاب صبح پانچ بجکر32منٹ پراورغروب آفتاب شام سات بجکر07 منٹ پرہوگا۔









