ملتان۔ 02 ستمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طورپر ابرآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔پیر کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36.6 اورکم سے کم27.5سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔صبح آٹھ بجے ہوامیں نمی کاتناسب78فیصد اورشام پانچ بجے48فیصدتھا۔کل منگل کے روز طلو ع آفتاب صبح پانچ بجکر50منٹ پر اور غروب آفتاب شام چھ بجکر36منٹ پر ہوگا۔