ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ

117
ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ

کراچی۔26فروری (اے پی پی):ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 8 کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان سلطانز پلیئنگ الیون میں شان مسعود، وکٹ کیپر کپتان محمد رضوان، ریلی روسو، ڈیوڈ ملر، خوشدل شاہ، کارلوس براتھویٹ، انور علی، عقیل حسین، اسامہ میر، عباس آفریدی اور احسان اللہ شامل ہیں جبکہ کراچی کنگز پلیئنگ الیون میں ویکٹ کیپر میتھیو ویڈ، جیمز ونس، طیب طاہر، شعیب ملک، کپتان عماد وسیم، بین کٹنگ، عرفان نیازی، عامر یامین، موسی خان، تبریز شمسی اور عاکف جاوید شامل ہیں۔

دنوں ٹیموں میں دودو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ملتان سلطانز کی ٹیم میں پولارڈ اور محمد الیاس کی جگہ انورعلی اور عقیل حسیں جبکہ کراچی کنگزمیں حیدر علی اورعمران طاہر کی جگہ طیب طاہر اور تبریز شمسی کو شامل کیا گیا ہے۔