ملتان۔ 01 جنوری (اے پی پی):ملتان سمیت صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کا کوئی نیا مریض رپورٹ نہیں ہوا۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ سال ملتان میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 1464 رہی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل سات مریض زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 15 ہزار ایک سو 85 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ترجمان محکمہ صحت نے کہاہے کہ ڈینگی سے بچنے کےلئے شہری اپنے ماحول کو صاف ستھرا اور خشک رکھیں،
ڈینگی کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں اور ڈینگی بخار کےعلاج ،معلومات یا کسی بھی قسم کی شکایات کےلئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔