ملتان میں دو تیز رفتار کاروں کے درمیان تصادم،ایک شخص جاں بحق

94

ملتان۔ 07 فروری (اے پی پی):ملتان میں تیز رفتاری کے باعث دو کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق افسوس ناک حادثہ جمعہ کے روز ہیڈ محمد والا کے قریب پٹھان ہوٹل روڈ پرپیش آیا۔جس میں چوک اعظم کا رہائشی 40 سالہ محمد ساجد ولد گلزار احمد موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد جاں بحق شخص کی لاش کو نشتر ہسپتال منتقل کروایا۔عینی شاہدین کے مطابق دو کاریں اوور سپیڈ ہونے کی وجہ سے آپس میں ٹکرائیں اور حادثہ میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔