ملتان میں رواں سال ڈینگی کے 732 مریض رپورٹ ہوئے ،محکمہ صحت پنجاب

83

ملتان۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ملتان میں گذشتہ روز 12جبکہ رواں سال کل 732 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔سیکریٹری صحت پنجاب علی جان خان کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 122 مریض زیرعلاج ہیں۔

جبکہ صوبے بھرمیں 24 گھنٹوں کے دوران 139 ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے,6,874 کنفرم مریض رپو رٹ ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیمیں ملکر سپرے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ایس او پیز پرعمل نہ کرنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانے بھی کئے جا رہے ہیں۔

ڈینگی بخار کے علاج ،معلوما ت ،یا کسی بھی قسم کی شکایات کےلئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔