ملتان۔ 12 جنوری (اے پی پی):ملتان بھر میں ریسکیو 1122نے گزشتہ24گھنٹوں میں302ایمرجنسیز میں مجموعی طورپر291 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں283، شجاع آباد میں سات اورجلال پورپیروالامیں12ایمرجینسیز پیش آئیں۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد70ہے،ملتان شہر میں66،شجاع آباد میں ایک اور جلال پور پیر والا میں تین ٹریفک حادثات پیش آئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں197میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں186،شجاع آباد میں پانچ اورجلال پور پیر والا میں چھ میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔چھ کرائم اور16متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر291افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں273،شجاع آباد میں11اورجلال پور پیر والا میں سات افراد کو ریسکیوکیا گیا۔