ملتان میں قومی اسمبلی کی 6 ، صوبائی کی 12 نشستوں پر انتخابات کے لئے پولنگ جاری، یوسف رضا گیلانی،عامر ڈوگر، جہانگیرترین امیدواروں میں شامل

180
Election
Election

ملتان۔ 08 فروری (اے پی پی):ضلع ملتان میں 6 قومی اور 12 صوبائی نشستوں پرانتخابات ہورہے ہیں جن میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، قومی اسمبلی کے سابق چیف وہپ ملک عامرڈوگر اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرخان ترین سمیت کئی اہم قومی رہنما حصہ لے رہے ہیں۔

اس ضلع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 31 لاکھ 10 ہزار 191 ہے جن میں 16 لاکھ 40 ہزار497 مرد اور 14 لاکھ 69 ہزار 694 خاتون ووٹرز ہیں۔ضلع بھر میں سے 18 سو سے زائد پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر ملتان کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کے مطابق ملتان پولنگ ٹھیک 8 بجے شروع کردی گئی ہے۔

تمام پولنگ سٹیشنوں پر پریذائیڈنگ آفیسرزاورعملہ موجود ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ انتخابات پرامن بنانے کیلئے 262 پولنگ سٹیشنوں پر کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔