گورنر بلوچستان کا ٹریفک حادثے میں رجسٹرار ڈاکٹر نصیب اللہ لانگو کے جان بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

8
گورنر بلوچستان کا ٹریفک حادثے میں رجسٹرار ڈاکٹر نصیب اللہ لانگو کے جان بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

کوئٹہ۔ 17 جون (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے یونیورسٹی آف لورالائی کے رجسٹرار ڈاکٹر نصیب اللہ لانگو کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے۔

ایک تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر نصیب اللہ لانگو نہ صرف ایک ممتاز عالم تھے بلکہ ایک شفیق استاد بھی تھے۔

ان کی گرانقدر خدمات کے باعث لورالائی یونیورسٹی میں ان کی شراکت کو مسقبل میں بھی یاد رکھا جائیگا۔ گورنر مندوخیل نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔