ملتان۔ 22 دسمبر (اے پی پی):ملتان میں جمعہ کے روزڈینگی کے مزید تین نئےمریض سامنے آگئے۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 1460 ہوگئی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پنجاب بھرکے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 21 مریض زیرعلاج ہیں۔جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں15 نئےمریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 15 ہزارایک سو28 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ڈینگی سے بچنے کےلئے شہری اپنے ماحول کو صاف ستھرا اورخشک رکھیں۔
ڈینگی کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ ڈینگی بخار کےعلاج ،معلومات یا کسی بھی قسم کی شکایات کےلئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔