ملتان پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں،دومنشیات فروشوں سمیت تین ملزمان گرفتار

10

ملتان۔ 15 جون (اے پی پی):ملتان تھانہ بستی ملوک پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دومنشیات فروشوں اور ایک ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق اتوار کے روز ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک روف لوٹھر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف کارروائیوں کے دوران ملزم تنویر حسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد چرس،ملزم منور ظریف کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے33لیٹر شراب اور ملزم محمد محمد یٰسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک غیر قانونی پستول معہ گولیاں برآمد کیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔