ملتان۔ 22 جنوری (اے پی پی):ملتان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 210 بوتلیں شراب اور بھاری مقدار میں آتش گیر مواد برآمد کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق بدھ کو تھانہ قطب پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ذیشان اور بابر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 150 بوتلیں ولایتی شراب اور 60 بوتل دیسی شراب برآمد کی۔
علاوہ ازیں تھانہ دہلی گیٹ پولیس نے آتش بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 3 ملزمان محمد اشرف،سرفراز اور اصغر شہزاد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں آتش گیر مواد مواد برآمد کر لیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔