ملتان پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار،ایک کلو گرام ہیروئن برآمد

71
Drug peddlers arrested
Drug peddlers arrested

ملتان۔ 28 جنوری (اے پی پی):ملتان کی تھانہ حرم گیٹ پولیس نے کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔

ایس ایچ او تھانہ حرم گیٹ عبداللہ گل نے سب انسپکٹر محمد قاسم اور اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت حرم گیٹ کے علاقے شاہ عباس الجیلان روڈ سےبدنام زمانہ منشیات فروش لیاقت کو گرفتار کر لیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔