پیرس۔28جنوری (اے پی پی):سوئٹزرلینڈ کے نامور ٹینس سٹار ، تین گرینڈ سلام کے چیمپئن سٹینسلاس واورینکا اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔ 39سالہ سوئس ٹینس سٹار سٹینسلاس واورینکاکو مینز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں میزبان ٹینس کھلاڑی آرتھر کازاؤکس نے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ فرانس کے مشہور شہر مونٹ …
سوئس ٹینس سٹار سٹینسلاس واورینکا کا اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں سفر تمام

مزید خبریں
پیرس۔28جنوری (اے پی پی):سوئٹزرلینڈ کے نامور ٹینس سٹار ، تین گرینڈ سلام کے چیمپئن سٹینسلاس واورینکا اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔ 39سالہ سوئس ٹینس سٹار سٹینسلاس واورینکاکو مینز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں میزبان ٹینس کھلاڑی آرتھر کازاؤکس نے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
فرانس کے مشہور شہر مونٹ پیلیئرمیں واقع سڈ ڈی فرانس ارینا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ منگل کو مونٹ پیلیئرکے سڈ ڈی فرانس ارینا میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں میزبان ٹینس کھلاڑی آرتھر کازاؤکس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سوئس حریف ٹینس سٹار اور تین گرینڈ سلام کے چیمپئن سٹینسلاس واورینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔








