ملتان پولیس کی کارروائی،3 شراب فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

98
Arrested
Arrested

ملتان۔ 15 نومبر (اے پی پی):ملتان کے تھانہ گلگشت کی پولیس نے کارروائی کے دوران تین افراد کوگرفتار کر کے تین سو لیٹر سے زائد دیسی شراب برآمد کر لی۔

ترجمان پولیس کے مطابق جمعے کے روز ایس ایچ او تھانہ گلگشت محمد جنید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف کارروائیوں کے دوران شراب فروش ملزمان محمد بلال،محمد ریاض اورخالد کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سےشراب برآمد کی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات در ج کر کے ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ملزمان شراب فروشی کے متعدد مقدمات میں پہلے سے ریکارڈ یافتہ ہیں۔