ملتان ڈویژن میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر خیمہ بستیاں قائم

175
خیمہ بستیاں

ملتان۔ 22 اگست (اے پی پی):کمشنرملتان ڈویژن انجینئرعامرخٹک نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈویژن بھر کے سیلابی علاقوں میں خیمہ بستیاں قائم کر دی گئیں ہیں۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے شہریوں اور مویشیوں کا انخلا اولین ترجیح ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے اضلاع کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ڈویژن میں قائم ٹینٹ ویلج میں مکمل سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نےانسداد ڈینگی مہم میں تیزی لانے اورڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے شہریوں کو آگاہی دینے کی ہدایت کی ۔انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے۔

کمشنر عامر خٹک نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارکردگی بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ وہ مارکیٹوں میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔نامساعد حالات میں عوام کی جیبیں لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔اجلاس میں ایڈ یشنل کمشنر سرفراز احمد، اسسٹنٹ کمشنرزوڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنراورمتعلقہ محکموں کے افسران بھی اجلاس میں موجودتھے۔