ملتان کو جنوبی پنجاب کے انتظامی امور کے حوالے سے نظر انداز نہیں کیا جائے گا، مخدوم شاہ محمود قریشی

120
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 05جون (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملتان، کو جنوبی پنجاب کے انتظامی امور کے حوالے سے نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ اتوار کو اپنے ایک ٹیسٹ میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹیریٹ، ملتان، مکمل فعال ہو گا، جہاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہفتے میں تین روز موجود رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی منشور میں کیے گئے وعدوں کے مطابق جنوبی پنجاب کے لوگوں کو انصاف ان کی دہلیز پر مہیا ہو گا انشاءاللہ۔