ملتان۔ 24 اگست (اے پی پی):ملتان کے 88فلائی اوورز پردونوں اطراف میں حفاظتی باڑ لگانے کا کام 70فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایم ڈی اے) ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے میڈیا کو بتایا کہ ملتان شہرمیں تمام 8فلائی اوورز پردونوں اطراف میں حفاظتی باڑ لگانے کا عمل 70فیصد مکمل کر لیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے 7 کروڑ 98 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا
انہوں نے مزید بتایا کہ تقریبا 15٫60کلومیٹر کے اس منصوبے کو آئندہ ماہ مکمل کر لیا جائے گا ۔انہوں نےعوام الناس سے درخواست کی ہے کہ فلائی اوورز پر لگائی جانے والی حفاظتی باڑ کاٹنے چوری کرنے والوں پر نظر رکھیں اور فوری طور پر ایم ڈی اے انتظامیہ کو مطلع کر کے قومی فریضہ سر انجام دیں۔