ملکہ برطانیہ کی اپنی اور شوہر کی صحت بارے افواہوںکی تردید

158

لندن ۔ 04 مئی (اے پی پی)برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوم نے اپنی اور شوہر کی صحت کے بارے میں پھیلنے والی افواہوںکی تردید کی ہے ۔برطانیہ کے اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق91 سالہ ملکہ اور ان کے شوہر پرنس فلپ کوجو جون میں 96 سال کے ہو جائیں گے کی صحت کی خرابی کے بارے میں معروف اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے بعد میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد بکنگھم پیلس پہنچ گئی تھی۔اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بکنگھم پیلس نے ملک بھر سے اپنا سٹاف ایک ہنگامی اجلاس کے لئے طلب کیا تھا اور اس موقع پر کوئی اہم اعلان متوق ہے۔ملکہ بدھ کو ونڈسر کیسل میں ایسٹر تعطیلات گزارنے کے بعد لندن واپس آگئی ہیں ۔