اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی جانب سے 3 پاکستانی نوجوانوں کو سماجی خدمات انجام دینے پر ’کوئنز ینگ لیڈر‘ ایوارڈ سے نوازنے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکہ برطانیہ کی جانب سے تین پاکستانیوں کو ینگ لیڈرز ایوارڈ ملنے پر مجھے انتہائی خوشی ہوئی ہے۔بدھ کو برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو ایوارڈز سماجی تبدیلی کیلئے ان کی بے پناہ خدمات کو خراج تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کا اس بات کا عملی ثبوت دیا ہے کہ نوجوان دنیا میں مثبت تبدیلیوں کی قیادت کر سکتے ہیں۔ قبل ازیں گزشتہ روز شاہی محل بکنگھم پیلس میں ’کوئنز ینگ لیڈرز‘ ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں پاکستانی نوجوانوں ہارون یاسین، حسن مجتبیٰ اور ماہ نور سید کو ’کوئنز ینگ لیڈرز‘ ایوارڈ دیا گیا۔’کوئنز ینگ لیڈرز‘ ایوارڈ کی تقریب میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے ا±ن تمام نوجوانوں کو اعزاز سے نوازا گیا جو معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے کوشاں ہیں۔