اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت محمد یوسف شیخ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نرسنگ کا شعبہ صحت کے نظام میں کیدی حیثیت رکھتا ہے اور نرس صحت کے فروغ، بیماری کی روک تھام اور علاج میں اہم کردار اداکرتی ہیں ،صحت کے پیشہ وروں کے طور پر جو کمیونٹی کے قریب ہوتے ہیں وہ کمیونٹی کی بنیاد پر دیکھ بھال کے نئے …
نرسنگ کا شعبہ صحت کے نظام میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے،وفاقی وزیر صحت محمد یوسف شیخ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت محمد یوسف شیخ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نرسنگ کا شعبہ صحت کے نظام میں کیدی حیثیت رکھتا ہے اور نرس صحت کے فروغ، بیماری کی روک تھام اور علاج میں اہم کردار اداکرتی ہیں ،صحت کے پیشہ وروں کے طور پر جو کمیونٹی کے قریب ہوتے ہیں وہ کمیونٹی کی بنیاد پر دیکھ بھال کے نئے ماڈلز کو رائج کرنے ،صحت کے فروغ اور بیماری کو روکنے کیلئے کوششوں کے فروغ میں اہم کردار اداکرتے ہیں ،اسی تناظر میں حکومت نرسنگ فورم قائم کرررہی ہے،جو اسلام آباد میں وزارت قومی صحت سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈی نیشن میں قائم ہوگا ، وزارت فورم کو کام کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی اور پالیسیوں کی تشکیل وسیع تر مشاورت کے بعد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ فورم ملک میں نرسوں کے سٹیٹس کو مزید بلند کرکے صحت کے شعبہ کو بہتر بنائے گا ،پالیسی سازی میں نرسوں کو شامل کیا جائے گا،گلوبل تحریک کے تربیت، تعمیر ،نرسوں کو رول ماڈل اور راہنمائی کیلئے حصہ بنانا ،خواتین کو نرسنگ کے شعبہ میں شامل ہونے اور اس کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں گے،وفاقی وزیر نے کہا کہ اس پروگرام کو عملی شکل دینے کے لیے جلد ہی سٹیک ہولڈرز کی قومی میٹنگ بلائی جائیگی اس کے علاوہ سطح پر صوبائی اجلاس بھی منعقد کیے جائین گے ۔







