یومِ دفاع و شہدائے پاکستان 6 ستمبر 2026 کے موقع پر وطنِ عزیز پر جان نچھاور کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپوت کیپٹن اسامہ بن ارشد کی لازوال قربانی کو پوری قوم نے سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن اسامہ بن ارشد نے 9 جولائی 2024 کو وطن کی خاطر اپنی جان نچھاور کر دی اور شہادت کا عظیم مرتبہ حاصل کیا۔
وطنِ عزیز پر جان نچھاور کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپوت کیپٹن اسامہ بن ارشد کی لازوال قربانی کو پوری قوم کا سلام
اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):یومِ دفاع و شہدائے پاکستان 6 ستمبر 2026 کے موقع پر وطنِ عزیز پر جان نچھاور کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپوت کیپٹن اسامہ بن ارشد کی لازوال قربانی کو پوری قوم نے سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن اسامہ بن ارشد نے 9 جولائی 2024 کو وطن کی خاطر اپنی جان نچھاور کر دی اور شہادت کا عظیم مرتبہ حاصل کیا۔2020 میں ائیر ڈیفنس میں کمیشن حاصل کرنے والے کیپٹن اسامہ مشکل حالات میں پیش قدمی اور دوسروں کی مدد کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔
لیفٹیننٹ کرنل اویس نے کہا کہ کیپٹن اسامہ بن ارشد جوانوں اور افسران کے لیے متاثر کن اور مثالی شخصیت تھے، کیپٹن اسامہ ایک بہترین پروفیشنل سولجر، شفیق مینٹور اور انتہائی دلیر افسر تھے۔ دسمبر 2023 میں یونٹ کی شمالی وزیرستان منتقلی کے دوران انتظامی معاملات کی ذمہ داری کیپٹن اسامہ نے بھرپور مہارت سے سنبھالی۔ہر آپریشن میں رضاکارانہ طور پر آگے رہنا کیپٹن اسامہ کی پہچان بن چکا تھا۔
نائک علی حسن نے کہا کہ 9 جولائی 2024 کو صبح چار بجے پوسٹ پر ڈیوٹی کے لیے کیپٹن اسامہ کی قیادت میں جوان روانہ ہوئے،صبح نو بجے کے قریب دہشتگردوں کی جانب سے خودساختہ بارودی مواد کا دھماکہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن اسامہ بن ارشد نے دھماکے کی شدت اپنے اوپر برداشت کی اور شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔کیپٹن اسامہ بن ارشد کی کہانی فرض، حوصلے اور اپنے ساتھیوں کے لیے بے مثال قربانی کی وہ داستان ہے جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔









