یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے پاک فوج کے زیر اہتمام پشاورکے تعلیمی اداروں میں تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے گورنمنٹ ایمن شہید ہائیرسیکنڈری سکول اورمدر کیئرمونٹیسوری سکول میں تقاریب منعقد ہوئیں،گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل سکول، سمارٹ ہائی سکول گلبرگ کیمپس اورحیات آباد ماڈل سکول میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
یوم دفاع و شہدا، پاک فوج کے زیر اہتمام پشاورکے تعلیمی اداروں میں تقاریب کا سلسلہ جاری
اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے پاک فوج کے زیر اہتمام پشاورکے تعلیمی اداروں میں تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے گورنمنٹ ایمن شہید ہائیرسیکنڈری سکول اورمدر کیئرمونٹیسوری سکول میں تقاریب منعقد ہوئیں،گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل سکول، سمارٹ ہائی سکول گلبرگ کیمپس اورحیات آباد ماڈل سکول میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
گورنمنٹ ضیاء الاسلام ہائی سکول فار بوائز،پاک ایئرفاؤنڈیشن سکول سسٹم اوردیگر تعلیمی اداروں میں بھی تقریبات منعقد ہوئیں۔تقریبات کے دوران یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے طلبہ کے مابین ملی نغموں، ٹیبلوز اور تقریری مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔طلبہ نے ملی جذبے سے بھرپور نغمے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔تقریبات میں طلبہ نے دفاع وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کوخراج عقیدت پیش کیا۔طلبہ نے اپنی تقاریر میں پاک فوج کے شہدا کی قربانیوں کوخوب سراہا اور وطن سے والہانہ محبت کا اظہار بھی کیا۔
یوم دفاع وشہداکی تقریبات میں پاک فوج کے افسران اورجوانوں نے شرکت کرکے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ طلبہ نے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ مل کرپرچم کشائی کی اور ملک سے اپنی گہری عقیدت ومحبت کا اعادہ کیا ۔تقریبات کے اختتام پرنمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔








