واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے میں یومِ دفاع وشہدا کے حوالے سے پروقارتقریب کا انعقاد

واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے میں یومِ دفاع وشہدا کے حوالے سے پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سفارت کار،مختلف ممالک کے سول وملٹری اتاشی اوراعلیٰ امریکی حکام شریک ہوئے۔

واشنگٹن ۔5ستمبر (اے پی پی):واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے میں یومِ دفاع وشہدا کے حوالے سے پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سفارت کار،مختلف ممالک کے سول وملٹری اتاشی اوراعلیٰ امریکی حکام شریک ہوئے۔ اس موقع پر ملکی خودمختاری اورعلاقائی سلامتی کی خاطرجان کی قربانیاں دینے والے شہدا ء کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے بھی یوم دفاع و شہداء کی تقریب میں شرکت کرکے بھرپوریکجہتی اوروطن سے والہانہ محبت کا اظہارکیا ۔

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیررضوان سعید شیخ نے ملکی خودمختاری کے دفاع کیلئے پاکستانی قوم کے پختہ عزم کا اعادہ کی۔پاکستانی سفیررضوان سعید شیخ نے کہا کہ 1965 میں دشمن کے مذموم عزائم کیخلاف پاکستانی قوم نےشجاعت،قومی اتحاد اوریکجہتی کی مثال قائم کی ۔

پاکستان کے دفاعی اتاشی نے ملکی سلامتی اوراستحکام کیلئےمسلح افواج کی جانب سے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا ۔واشنگٹن ڈی سی میں تقریب کے دوران پاکستانی کمیونٹی نے ملکی ترقی،بقا اورحفاظت کے لیے اپنے عہد کو بھی دہرایا۔