طالبان رجیم میں سکیورٹی کی صورتحال غیرمستحکم ہے، کینیڈا نے اپنے شہریوں کوافغانستان نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔ غیر قانونی طالبان رجیم کی دہشتگردی اور انتہا پسندانہ پالیسیوں نے افغانستان کو دنیا میں الگ تھلگ کردیا ہے۔
طالبان رجیم سکیورٹی صورتحال غیرمستحکم، کینیڈا کی شہریوں کوافغانستان نہ جانے کی ہدایت ،کینیڈین حکومت کی ٹریول ایڈوائزری

مزید خبریں
اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):طالبان رجیم میں سکیورٹی کی صورتحال غیرمستحکم ہے، کینیڈا نے اپنے شہریوں کوافغانستان نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔ غیر قانونی طالبان رجیم کی دہشتگردی اور انتہا پسندانہ پالیسیوں نے افغانستان کو دنیا میں الگ تھلگ کردیا ہے۔
کینیڈین حکومت نےافغانستان سےمتعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں سکیورٹی صورتحال انتہائی غیر مستحکم اور خطرناک ہے ،شہری سفر سے گریز کریں۔کینیڈین شہری محفوظ مقامات پر منتقل ہوں اور اپنے حفاظتی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیں ۔
کینیڈین حکومت نے مزید کہا ہے کہ طالبان رجیم کی جانب سے غیر ملکیوں کو اغوا، دہشتگردی اور بلاجواز گرفتاریوں کے شدید خطرات لاحق ہیں ،کابل سمیت پورے افغانستان میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہر وقت موجود ہے ۔ ایڈوائزری کے مطابق افغانستان میں دہشتگرد گروپ متحرک ہیں جوغیر ملکی ،صحافیوں سمیت تمام شہریوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں ۔
عالمی ماہرین کے مطابق طالبان رجیم بین الاقوامی وعدوں کی تکمیل میں بدستور ناکام ہے،جس کے باعث عالمی برادری ان سے دوری اختیارکر رہی ہے۔واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک بھی اپنے شہریوں کو افغانستان کے سفر سے متعلق سخت سفری ہدایات جاری کر چکے ہیں۔







