اسلام آباد میں وقفے وقفے سے جاری بارش کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے افسران اور متعلقہ عملے کو مکمل طور پر الرٹ رکھتے ہوئے نشیبی علاقوں اور پانی جمع ہونے والے مقامات کی مسلسل نگرانی شروع کر دی ہے۔
اسلام آبادمیں وقفے وقفے سے بارش ، ضلعی انتظامیہ نے نشیبی علاقوں اور پانی جمع ہونے والے مقامات کی مسلسل نگرانی شروع کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد میں وقفے وقفے سے جاری بارش کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے افسران اور متعلقہ عملے کو مکمل طور پر الرٹ رکھتے ہوئے نشیبی علاقوں اور پانی جمع ہونے والے مقامات کی مسلسل نگرانی شروع کر دی ہے۔ضلعی انتظامیہ کےمطابق اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے مختلف علاقوں میں دوروں کا سلسلہ جاری ہےجبکہ نالوں کی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے تاکہ بارش کے پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ پانی کھڑا ہونے والے مقامات پر سینیٹیشن سٹاف کی جانب سے نکاسی آب کا آپریشن جاری ہےاس کے علاوہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کے ذریعے اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کو بارش کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔







