امریکا میں نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے شہر کے سرکاری سکولوں میں جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے استعمال پر عارضی پابندی کا اعلان کیا ہے۔بی بی سی کے مطابق جنریٹو اے آئی چیٹ جی پی ٹی کی طرح ایسے الگورتھمز ہیں جو صارف کی جانب سے دی گئی ہدایات یا پرامپٹ کی بنیاد پر مواد تیار کر سکتے ہیں۔
امریکا، نیویارک میئر کا سرکاری سکولوں میں اے آئی کے استعمال پر عارضی پابندی کا اعلان

مزید خبریں
نیویارک ۔5ستمبر (اے پی پی):امریکا میں نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے شہر کے سرکاری سکولوں میں جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے استعمال پر عارضی پابندی کا اعلان کیا ہے۔بی بی سی کے مطابق جنریٹو اے آئی چیٹ جی پی ٹی کی طرح ایسے الگورتھمز ہیں جو صارف کی جانب سے دی گئی ہدایات یا پرامپٹ کی بنیاد پر مواد تیار کر سکتے ہیں۔
ظہران ممدانی نے اعلان کیا کہ اگلے تعلیمی سیشن میں پرائمری اور مڈل سکول کے طلبہ، یعنی 14 سال تک کی عمر کے بچوں کو اے آئی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس فیصلے سے تقریباً 6 لاکھ طلبہ متاثر ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ بچوں کو سیکھنے اور آگے بڑھنے کے لیے اپنے اساتذہ اور انسانی تعلق کی ضرورت ہوتی ہے۔انہیں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مہارتیں پیدا کرنے، اساتذہ کے ساتھ تعلقات بنانے اور مشکل مسائل کا خود سامنا کرنے کی ضرورت ہے۔اس پالیسی کے تحت سکولوں میں بچوں کے سکرین ٹائم سے متعلق نئی ہدایات بھی نافذ کی جائیں گی۔
سفارش کی گئی ہے کہ تیسری سے پانچویں جماعت کے طلبہ کا سکول میں سکرین ٹائم 30 منٹ تک محدود ہونا چاہیے جبکہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کے لیے یہ حد 45 منٹ ہوگی۔ہائی سکول سمیت تمام جماعتوں کے طلبہ پر کمپینین چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ہائی سکول کے طلبہ کو سال میں دو بار اے آئی کے بارے میں تعلیم حاصل کرنا ہوگی۔ اس کے ساتھ پورے سال اے آئی تعلیم سے متعلق پروگراموں کا جائزہ لیا جائے گا۔میئر نے کہا کہ اس پالیسی کی پورے سال قریب سے نگرانی کی جائے گی۔







