یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی )سے پاک فوج کے جوانوں نے قوم کے نام اپنے عزم سے بھر پور پیغام میں کہا ہے کہ یومِ دفاع و شہداء، وطن کے ان سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے، جنہوں نے پاکستان کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
یومِ دفاع و شہداء، ایل او سی سے پاک فوج کے جوانوں کا قوم کے نام عزم بھرا پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی )سے پاک فوج کے جوانوں نے قوم کے نام اپنے عزم سے بھر پور پیغام میں کہا ہے کہ یومِ دفاع و شہداء، وطن کے ان سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے، جنہوں نے پاکستان کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
ایل او سی سے وطن کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور پاک فوج کے جوان بھی اس عزم کے ساتھ ڈٹے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔دفاعِ وطن کے اسی جذبے اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا”ہم پاکستان کی بقا کے محافظ ہیں اور ہم اس سرزمین کی سرحدوں کے امین اور اس کی لاج کے رکھوالے ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ "جب بھی دشمن پاکستان کے سامنے آیا، ہم نے سب سے پہلے خود کو وطن کے دفاع کے لیے پیش کیا اور پاکستان کو محفوظ رکھا”۔
وطن سے عشق میں ہم کیا کچھ کر سکتے ہیں، یہ ہماری تاریخ کے ہر باب میں نمایاں ہے۔ہمیں فخر ہے کہ پاکستان سے بے پناہ محبت کرنے والوں میں ہمارا نام بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دھرتی کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے اور قوم کے نام اپنی ہر صلاحیت وقف کرنے کے لیے ہم پرعزم ہیں۔







