نیپال میں تباہ کن مٹی کے تودے گرنے سے اموات کی تعداد 1344ہو گئی

نیپال میں تباہ کن مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں اموات کی تعداد 1344ہو گئی ہے۔ شنہوا کے مطابق نیپال پولیس کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین معلومات کے مطابق ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے تک 1,344 لاشیں برآمد کی جا چکی تھیں۔پولیس نے بتایا کہ ہفتے کی صبح تک 4,898 افراد سے رابطہ نہیں ہو سکا، جبکہ اب تک 8,631 افراد کو ریسکیو …

کھٹمنڈو۔5ستمبر (اے پی پی):نیپال میں تباہ کن مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں اموات کی تعداد 1344ہو گئی ہے۔ شنہوا کے مطابق نیپال پولیس کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین معلومات کے مطابق ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے تک 1,344 لاشیں برآمد کی جا چکی تھیں۔پولیس نے بتایا کہ ہفتے کی صبح تک 4,898 افراد سے رابطہ نہیں ہو سکا، جبکہ اب تک 8,631 افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔

سکیورٹی ادارے مٹی کے تودوں سے متاثرہ علاقوں میں تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔حکام نے لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹنگ کے ذریعے کوششیں بھی تیز کر دی ہیں۔ 1,260 جاں بحق افراد اور ان کے 972 لواحقین سے ڈی این اے کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں، جس کے بعد جمع کیے گئے نمونوں کی مجموعی تعداد 2,232 ہو گئی ہے۔