دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 88 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 88 ہزار 800 کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 28 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 28 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ …

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 88 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 88 ہزار 800 کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 28 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 28 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 24 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 24 ہزار 300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 23 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 9 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 57 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 31 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 24 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 16 ہزار 600 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 200 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 81 ہزار 300 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 53 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 32 ہزار 600 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 84 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 50 ہزار 800 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 21 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 68 ہزار کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 45 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 2 ہزار 900 کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 33 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 22 ہزار 200 کیوسک اورپنجند بیراج میں پانی کی آمد 26 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 12 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.580 ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1221.75 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.711 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔