چین ، مٹی کا تودہ گرنے سےایک شخص ہلاک،11 لاپتہ

چین کےمشرقی صوبےجیانگ شی میں مٹی کا تودہ گرنے سےایک شخص ہلاک اور11 لاپتہ ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ ہفتے کی صبح4 بجے چین کےمشرقی صوبہ جیانگ شی کے شہر جیان میں واقع سوئی چوان کاؤنٹی کے ایک گاؤں میں مٹی کا تودہ گرنے سےایک شخص ہلاک ا ور 11 لاپتا ہو گئے ہیں ۔

بیجنگ۔5ستمبر (اے پی پی):چین کےمشرقی صوبےجیانگ شی میں مٹی کا تودہ گرنے سےایک شخص ہلاک اور11 لاپتہ ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ ہفتے کی صبح4 بجے چین کےمشرقی صوبہ جیانگ شی کے شہر جیان میں واقع سوئی چوان کاؤنٹی کے ایک گاؤں میں مٹی کا تودہ گرنے سےایک شخص ہلاک ا ور 11 لاپتا ہو گئے ہیں ۔

کاؤنٹی کے سیلاب سے بچاؤ اور خشک سالی سے نمٹنے کے ہیڈکوارٹر کے مطابق یہ آفت طوفان ساؤڈیل کے باعث کئی روز سے جاری موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں پیش آئی۔تین افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے،جن میں سے دو کی حالت بہتر ہے، جبکہ ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ لاپتا افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ متاثرہ رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور مزید ممکنہ آفات کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔