اسلام آباد۔16 جولائی (اے پی پی)پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارکسانوں کوفصل کاپورامعاوضہ دیا جارہاہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں انہوں نے کہاکہ پہلی بارگندم اوردیگرفصلوں کے کاشت کاروں کوپورامعاوضہ دیا جارہاہے۔ پہلی بارواٹرپالیسی اورپنجاب واٹرایکٹ کا نفاذکردیا گیاہے- جلال پورکینال کا آغازہوچکاہے،حکومت نے کھاد پرسبسڈی دی ہے ، زراعت کی ترقی کیلئے 66 ارب روپے کا پیکج دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ …
ملکی تاریخ میں پہلی بارکسانوں کوفصل کاپورامعاوضہ دیا جارہاہے، پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔16 جولائی (اے پی پی)پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارکسانوں کوفصل کاپورامعاوضہ دیا جارہاہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں انہوں نے کہاکہ پہلی بارگندم اوردیگرفصلوں کے کاشت کاروں کوپورامعاوضہ دیا جارہاہے۔ پہلی بارواٹرپالیسی اورپنجاب واٹرایکٹ کا نفاذکردیا گیاہے- جلال پورکینال کا آغازہوچکاہے،حکومت نے کھاد پرسبسڈی دی ہے ، زراعت کی ترقی کیلئے 66 ارب روپے کا پیکج دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ کی زراعت کیلئے سبسڈی بڑھا دی گئی ہے اور زرعی قرضوں میں اضافہ ہوا، کاٹن سیڈز کیلئے حکومت نے 2.2 ارب اور ٹریکٹرز پر2,5 ارب کی سبسڈی دی گئی ہے۔زرعی شعبہ کیلئے بجلی کی قیمت 5.32 روپے فی یونٹ ہے۔ انہوں نے کہاکہ انڈیا میں کوویڈ کی وجہ سے فصلیں تباہ ہوگئیں لیکن وزیراعظم کے وژن کی وجہ سے پاکستان میں وباء سے فصلوں کو نقصان نہیں ہوا۔








