اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):حکومت پاکستان نے آئندہ مالی سال میں ملکی ترقی اور خوشحالی کے پروگرام کے تحت وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 30 جاری اور دو نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 6 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ ان منصوبوں کا منظور شدہ تخمینہ88 ارب35 کروڑ49 لاکھ50 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔
جس کیلئے 55ارب 74 کروڑ76 لاکھ14 ہزار روپے کے غیر ملکی فنڈز بھی خرچ ہوں گے۔سرکاری ترقیاتی پروگرام کے تحت حکومت نے نئے مالی سال 24 ۔ 2023 کے بجٹ میں ڈیجیٹل پاکستان کی سائبر سکیورٹی کے جاری منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے مجموعی طور پر54 کروڑ80 لاکھ روپے خرچ کرنے کیلئے مختص کر دیئے ہیں۔یہ منصوبہ مارچ 2021 میں شروع کیا گیا۔