ملکی درآمدات میں چار ماہ کے دوران 17.34 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران دالوں کی ملکی درآمدات میں 17.34 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تااکتوبر 2018ءکے دوران دالوں کی درآمدات 202.4 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2017ءکے دوران 172.36 ملین ڈالر کی دالیں درآمد کی گئی تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران دالوں کی قومی درآمدات میں 30.04 ملین ڈالر یعنی 17 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔