ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 119 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.64 ارب ڈالرہوگئے، سٹیٹ بینک

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 119 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.64 ارب ڈالرہوگئے، سٹیٹ بینک

144
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 119 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.64 ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 9 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 9.27 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.37 ارب ڈالر ہوگئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 119 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔