اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر23.490 ارب ڈالرہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 11 فروری کوختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر23.490 ارب ڈالرہوگئے۔
سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 17.095 ارب ڈالرجبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 6.394 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 241 ملین ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔