"بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث ملک کے زرِ مبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 229 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ذخائر کی مالیت 22.442 ارب ڈالر رہ گئی۔”
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 22.442 ارب ڈالر ہو گئے، سٹیٹ بینک رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):ملک کے زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث 229 ملین ڈالر کی کمی سے 22.442 ارب ڈالر ہو گئے۔
جمعرات کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری رپورٹ کے مطابق 24 جولائی 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 22.442 ملین ڈالر ریکارڈ کئے گئے جس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 17.0299 ملین ڈالر اور کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.4122 ملین ڈالر ہے۔ رپورٹ کے مطابق 24 جولائی 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 229 ملین ڈالر کی کمی سے 17.0299 ملین ڈالر رہ گئے۔ سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی۔








