ملکی سیاست میں عمر ایوب جیسے کرداروں کی کمی نہیں ، اگر وہ واقعی بہادر ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں، مرتضیٰ جاوید عباسی

ایبٹ آباد۔23جولائی (اے پی پی):سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں عمر ایوب جیسے کرداروں کی کمی نہیں جو اقتدار کے لئے عدالتوں، قانون اور عوامی مینڈیٹ کو روندتے چلے جاتے ہیں، انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست پر عدالت سے حکم امتناعی لے رکھا ہے اور اب تہہ خانوں میں چھپ کر …

ایبٹ آباد۔23جولائی (اے پی پی):سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں عمر ایوب جیسے کرداروں کی کمی نہیں جو اقتدار کے لئے عدالتوں، قانون اور عوامی مینڈیٹ کو روندتے چلے جاتے ہیں، انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست پر عدالت سے حکم امتناعی لے رکھا ہے اور اب تہہ خانوں میں چھپ کر میٹنگز کرنے کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے، ان کو چاہئے کہ پہلے عدالتوں میں پیش ہوں، اپنے کیسز کلیئر کرائیں تاکہ کسی تہہ خانے میں بیٹھ کر چھپ چھپ کر بیانات نہ دینے پڑیں۔

بدھ کو یہاں اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جس نشست پر انہوں نے حکم امتناعی لیا ہے اس پر فیصلہ آنا باقی ہے اور وہ دن دور نہیں جب حقائق عوام کے سامنے ہوں گے، ہم جانتے ہیں وہ نشست کیسے حاصل کی گئی اور بہت جلد پوری قوم بھی جان جائے گی۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ ان کے دورِ حکومت یعنی تین سال اور نو ماہ میں ہمارے حلقہ کے فنڈز روکنا، گیس اور بجلی کے منصوبے معطل کرنا اور کمرشل یونٹس کو فائدہ دینے کیلئے مخصوص فیڈرز الاٹ کرنا، یہ سب کچھ اب دستاویزی شکل میں موجود ہے، اب ان پر باقاعدہ انکوائری ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کے دور میں صبر کیا، سیاسی انتقامی پالیسیوں کو برداشت کیا ، اگر وہ واقعی اتنے بہادر ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں۔

مزید خبریں