ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںسونے کی قیمت مستحکم

112
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

کراچی ۔ 8 نومبر (اے پی پی) عالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میںکمی کارحجان دیکھاگیاجبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںسونے کی قیمت مستحکم رہی ۔منگل کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں4ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1284ڈالرہوگئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت51ہزار700روپے اوردس گرام سونے کی قیمت44ہزار314روپے پربرقراررہی جبکہ ایک تولہ چاندی قیمت750روپے پربدستوربرقراررہی۔